فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرلینے حکومت سے مطالبہ

   

ظہیرآباد۔ فرانس میں گستاخانہ کارٹون کی اشاعت اور صدر فرانس ایمانیول میکرون کے اسلام مخالف بیان پر مسلم ایکشن کمیٹی ظہیرآباد کے عہدیداران محمد یوسف، محمد ایوب، محمد معز الدین، محمد فاروق علی، محمد سمیع الدین ایڈوکیٹ، محمد لقمان، سید مسعود حسین، اعجاز پاشاہ، محبوب غوری، محمد نصیر الدین اور دوسروں نے اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانان عالم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن وہ پیغمبر اسلام ؐ کی شان میں کسی قسم کی گستاخی کو برداشت نہیں کرسکتے۔ ان عہدیداران نے صدر فرانس سے ملت اسلامیہ سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے واقعات کا اعادہ نہ ہونے کے لئے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ظاہرکی ۔ ان عہدیداران نے حکومت ہند سے بھی فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔