پیرس ۔ فرانس میں صدارتی انتخابات کے لیے مہم شروع ہوگئی۔ صدر عمانویل ماکروں کا کہنا ہے کہ وہ صدارتی الیکشن کی مہم میں دیر سے شامل ہوئے،تاہم جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چند ہفتوں پہلے تک سمجھا جا رہا تھا کہ میکرون کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں ، تاہم وہ اب بھی عوامی جائزے میں آگے ہیں۔ ان کی مقابل مارین لی پین کی مقبولیت میں بھی حالیہ ہفتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ میکرون نے چند روز قبل انتہائی دائیں بازو کی سیاست دان مارین لے پین پر تنقید کرتے ہوئے فرانسیسی معاشرے میں انتہا پسندی کے خطرات سے خبردار کیاتھا۔