فرانس :عمارت میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

پیرس، 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام)شمال۔مشرقی فرانس کے اسٹارس برگ شہر میں جمعرات کو علی الصبح ایک عمارت میں آگ لگ گئی جس میں 5 افراد کی موت ہوگئی اور 7دیگر جھلس گئے ۔ مقامی فائر بریگیڈ نے یہ اطلاع دی۔ذرائع نے بتایا کہ علی الصبح اس عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈوں کو فوراً روانہ کیا گیا اور انہوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ فائر بریگیڈوں نے عمارت میںسے 5 نعشیں نکالی ہیں۔ اس حادثے میں 7دیگر افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ۔