فرانس : لاک ڈاون میں 11 مئی تک توسیع

,

   

پیرس : فرانس کے صدر ایمانیول میکران نے ملک بھر میں لاک ڈاون میں 11 مئی تک توسیع کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ کورونا سے نمٹنے میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے لیکن جنگ ابھی جیتی نہیں گئی ۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی سے دوکانیں و اسکولس بتدریج کھولے جائینگے ۔ ریسٹورنٹس ‘ ہوٹلس ‘ کیفے و سنیما کو زیادہ وقت تک بند رکھا جائیگا ۔