فرانس : مسجد میں بد جنور کا سر او رخون پھینکے جانے کا واقعہ 

,

   

پیرس : نیوزی لینڈمیں دہشت گرد حملوں کے بعد اب جنوب مغربی فرانس میں مسجد کے دروازہ پر بد جنور ( سور ) کا سر اور اس کا خون دستیاب ہوا ہے ۔ ڈان نیوز کے مطابق برجریک کے چھوٹے سے گاؤں میں پہلی مسجد تعمیر کی جارہی تھی ۔ بہت سے لوگ اس مسجد کے خلاف تھے ۔ اس زیر تعمیر مسجد کے دروازہ پر اشرار نے خون لگا دیا اور ایک خنزیر کا کٹاہوا سر رکھ دیا ۔ برجریک کے ڈپٹی پبلک پراسکیوٹر چارلس چارولوئس نے یہ بات بتائی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ وحشیانہ حرکت را ت دیر گئے کی گئی ہے۔ برجریک کے پولیس کمشنر فریڈرک پیرسٹ نے کہا کہ اس تعمیر کو روکنے کیلئے انتظامی کمیٹی او رقانونی اپیلیں ہیں ۔ پولیس کمشنر کی اس کی سخت مذمت کی ہے ۔ اس سے قبل یہاں کچھ متنازعہ پوسٹر س بھی آویزاں کئے گئے تھے جس میں لکھا ہوا تھا کہ برجیرک پیریگورڈ کا شہر ہے اسلام کا نہیں ۔واضح رہے کہ فرانس میں مذہبی مقامات کی بے حرمتی کرنا جرم ہے اس کیلئے سات سال کی سزا مقر رہوتی ہے ۔

پچھلے کچھ دنوں قبل نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر نماز جمعہ سے قبل دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا ۔ جس میں ۵۰؍ لوگ مارے گئے تھے ۔