فرانس میںصدارتی امیدوار پر جرمانہ عائد

   

پیرس : فرانس کے انتہائی دائیں بازو کے صدارتی امیدوار ایرک زیمور کو پیرس کی عدالت نے 2020 ء میں نوجوان تارکین وطن کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا۔ زیمور نے کہا تھا کہ تنہا آنے والے نوجوان تارکین وطن چور، قاتل اور زیادتی کرنے والوں پر مشتمل ہیں اور انہیں ان کے آبائی ممالک میں واپس بھیج دینا چاہیے۔ ایرک زیمور اپریل کے انتخابات میں صدر ماکروں کے مقابل ہیں۔

اقوام متحدہ کے 13ممالک میں امدادکیلیے 15 کروڑ ڈالر مختص
نیویارک : اقوام متحدہ نے افریقہ ، امریکہ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے 13 ممالک میں جاری انسانی امداد کے پروگراموں کے ذیل میں مزید 15کروڑ ڈالر مختص کردیے۔ سنگین مالی بحران کے شکار ان پروگراموں کی فہرست میں شام، جمہوریہ کانگو اور سوڈان شامل ہیں۔ شام میں ایک کروڑ 30لاکھ پناہ گزین کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔