فرانس میںیحییٰ سنوار کے اثاثے منجمد

   

پیرس : فرانس میں حماس کے غزہ کے سربراہ یحییٰ سنوار کے اثاثے منجمد کرنے کی اطلاع ملی ہے۔سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے فیصلے کے مطابق حماس کے سرکردہ رہنماؤں اور غزہ کے عہدیدار سنوار کے پاس موجود فنڈز اور اقتصادی وسائل کو 6 ماہ کے لیے منجمد کر دیا گیا ہے۔فرانس میں حکومت نے حالیہ ہفتوں میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد دیف کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حماس کے عسکری ونگ، قسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر “طوفانِ اقصیٰ کے نام سے بڑے حملوں کا اغاز کیا تھا۔اس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی کے خلاف آہنی شمشیر کا آپریشن شروع کیا ہے۔بڑھتی ہوئی کشیدگی میں تقریباً 16 ہزار فلسطینی، جن میں زیادہ تر بچے تھے ہلاک ہوگئے ہیں۔