فرانس میں بچوں کی موجودگی والےتمام مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی

   

پیرس، 30 مئی (یو این آئی) فرانس کی حکومت جانب سے بچوں کی موجودگی والی تمام جگہوں پر سگریٹ نوشی پر پابندی کا اعلان کردیا گیا، اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔فرانس کی حکومت نے سگریٹ نوشی سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے کہ یکم جولائی 2025ء سے ان تمام کھلی عوامی جگہوں پر تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگادی جائے گی جہاں بچوں کی آمد و رفت ممکن ہو۔ کیفے کی ٹیرسوں اور ای سگریٹس پر یہ پابندی لاگو نہیں ہوگی،جو مقامات پابندی کی زد میں آئیں گے ان میں ساحلِ سمندر، پارکس، عوامی باغات، اسکولوں کے باہر، بس اسٹاپس اور کھیلوں کے میدان شامل ہیں، خلاف ورزی کرنے والے افراد پر 135 یورو (تقریباً 154 امریکی ڈالر) تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔