فرانس میں حکومتی اقدامات کے خلاف مظاہروں میں جھڑپیں اور گرفتاریاں

   

پیرس ۔ فرانس میں کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے ملکی حکومت کے تازہ ترین اقدامات کے خلاف عوامی مظاہروں کے دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں عمل میں آئیں۔ ان جھڑپوں کے دوران دارالحکومت پیرس میں کم از کم تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ 19 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق ان مظاہروں کے دوران پیرس کے علاوہ کئی شہروں میں مجموعی طور پر دو لاکھ سے زائد شہریوں نے حصہ لیا۔