فرانس میں ساحلوں ،پارکوں اور بس اسٹانڈزمیں سگریٹ نوشی پر پابندی

   

پیرس، 28 جون (یواین آئی ) فرانس میں ساحلوں، پارکوں اور بسوں کی انتظار گاہوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی جائے گی جس پر اتوار سے عمل ہو گا۔ ہفتہ کو باضابطہ سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے اس حکم نامے میں لائبریریوں، سوئمنگ پولز اورا سکولوں کے باہر بھی سگریٹ نوشی پر پابندی ہو گی اور اس کا مقصد بچوں کو غیر فعال تمباکو نوشی سے بچانا ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو 135 یورو( 158 ڈالر) جرمانہ ہو گا۔بچوں کے شفاف ہوا میں سانس لینے کے حق پر زور دیتے ہوئے وزیر برائے صحت و خاندان کیتھرین واٹرن نے مئی میں کہا تھا کہ تمباکو کو ایسی جگہوں سے غائب ہو جانا چاہیے جہاں بچے ہوں۔کیفے کی چھتیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔فرانس میں ہر سال تمباکو سے متعلقہ پیچیدگیوں سے تقریباً 75,000 افراد کی موت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔اس کے پیش نظر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔