پیرس: جنوبی فرانس میں شدید بارشوں کے باعث 8افراد لاپتہ ہوگئے ، فرانسیسی میڈیا کے مطابق سائوتھ فرانس میں ہائی الرٹ کے باعث تمام تعلیمی ادارے تین روز کیلئے بند ہیں۔ ساوتھ فرانس کوجمعہ کے روز تیز ہوا ؤں اور شدید بارش سے بڑے پیمانے پر سیلاب کا سامنا رہا جس میں 8افراد لاپتہ ہوگئے ہیں ۔حکومت نے متاثرہ علاقوں کو اورنج قرار دیا ہے اور تمام محکمے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ،اس دوران دو فائر فائٹرز ، لا بولیون ۔ وسابی میں سڑک کے گرنے کے بعد پانی میں گر گئے۔
