پیرس : طوفانی بارش کے بعد جنوب مغربی فرانس میں زبردست سیلاب آگیا جبکہ مشرقی پیرس سمیت متعدد دیگر علاقوں میں بھی رواں ہفتے کے آخر میں سیلاب کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔بدترین سیلاب سینٹیس میں تھا جو بورڈوکس سے 115 کلومیٹر (71 میل) پر واقع ہے جس کے قریب ہی دریا شیرینٹ اپنی ریکارڈ سطح 20 فٹ کی بلند پر آگیا ہے۔ پانی شہر کے بڑے حصوں میں موجود کئی گلیوں میں داخل ہوگیا ہے اور پانی کی سطح کم تک ہے۔