پیر س ۔29جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں گرمی قہر بن کر ٹوٹی ہے جہاں درجہ حرارت ریکارڈ 45اعشاریہ 9ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا اور لو لگنے سے کئی لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت کا نیاریکارڈ جنوبی علاقہ میں واقع گاؤں گلاگرس لے مانٹیوکس میں درج کیاگیا۔اس سے پہلے زیادہ درجہ حرارت کا سال 3003میں 44اعشاریہ ایک ڈگری سیلسیس کا تھا اور لو کے قہر سے ہزاروں لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔وزیرصحت ایگنیس بوزن نے خبردارکیاہے کہ ’’ہرکوئی خطرے میں ہے ‘‘۔ محکمہ موسمیات نے چارعلاقوں کے لیے ریڈالرٹ جاری کیاہے ۔یہ سبھی جنوبی حصہ میں ہیں۔
صومالیہ سکیورٹی فورسز نے آٹھ دہشت گردوں کو مارگرایا
موگادیشو۔29جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ سکیورٹی فورسز نے جمعرات کو ملک کے جنوبی خطے میں آٹھ دہشت گردوں کو مار گرایا۔ صومالیہ کے سکیورٹی اور داخلی امور کی وزارت کے ترجمان نے کہاکہ ملک کے جنوبی خطے کے جمامے قصبے میں صومالی اسپیشل سکیورٹی فورسز نے مشترکہ مہم میں آٹھ دہشت گردوں کو مار گرایا۔ ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے مہم کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔ اس دوران بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے ۔ مقامی باشندوں نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے ۔ سرکاری فورسز نے دہشت گردوں کے چھپنے کے ٹھکانوں پر حملے کیے ۔
ایک مقامی باشندے یحییٰ احمد نے فون پر ژنہوا سے کہاکہ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس کے بعد دہشت گرد بھاگ گئے ۔ غور طلب ہے کہ حال ہی میں صومالیہ کے سکیورٹی فورسز نے ملک کے وسط اور جنوبی خطے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف مہم چلائی تھی۔ صومالی سکیورٹی فورسز کو افریقی یونین مشن کی حمایت حاصل ہے ۔