فرانس میں طبی عملے کے احتجاجی مظاہرے

   

پیرس۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں ہزاروں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے نے بہتر تنخواہوں کے لیے ملک کے کئی بڑے شہروں میں احتجاج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق صرف پیرس میں تقریباً اٹھارہ ہزار افراد احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلے۔ کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے فرانسیسی نظام صحت بری طرح متاثر ہوا ہے۔ قبل ازیں ڈاکٹروں اور طبی عملے نے مناسب حفاظتی سامان کی عدم موجودگی کے خلاف بھی احتجاج کیا تھا۔