پیرس :فرانس میں بلدیاتی اور علاقائی انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج اتوار کے روز ملکی ووٹر رائے دہی میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان انتخابات کو دائیں بازو کی عوامیت پسند خاتون سیاست دان مارین لے پین کی جماعت اپنی مقبولیت کا امتحان سمجھ رہی ہے۔ لے پین کی پارٹی قومی اجتماعی تحریک کو اس الیکشن میں اپنی کامیابی کی امید ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق الیکشن کے پہلے مرحلے میں یہ پاپولسٹ پارٹی سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھر سکتی ہے۔ فرانس میں نئے صدارتی الیکشن اگلے برس ہوں گے اور مارین لے پین ان انتخابات میں موجودہ صدر ماکروں کی حریف امیدوار کے طور پر حصیہ لینا چاہتی ہیں۔
