فرانس میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک

   

پیرس: وسطی فرانس میں فائرنگ کے واقعے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔پولیس اہلکار وسطی فرانس کے علاقے پوئے ڈی ڈوم میں گھریلو جھگڑے کی شکایت پر ایک جگہ پہنچے تھے۔ خاتون کو بچانے کی پولیس اہلکاروں کی کوشش کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ مہلوکین اور زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا گیا۔