پیرس ۔ فرانس کے قومی کمیشن برائے انفارمیشن ٹکنالوجی اور آزادی نے انٹرنیٹ کی معروف ترین کمپنیوں گوگل اور فیس بک پر بھاری جرمانے عائد کردیئے ہیں۔ یہ جرمانے انٹرنیٹ کوکیز کے حوالے سے عائد کئے گئے ہیں۔ آن لائن پرائیویسی کے تحفظ کے فرانسیسی ادارے نیشنل کمیشن برائے انفارمیشن ٹکنالوجی اور فریڈم نے آن لائن کوکیز کے غلط استعمال پر گوگل اور فیس بک پر بھاری جرمانے عائد کردیئے ہیں۔ گوگل کو 150 ملین یورو کا ہرجانہ عائد کیا گیا ہے۔