فرانس میں لاری سے 30 پاکستانی مہاجرین برآمد

   

نائس۔/2 نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی فرانس میں استغاثہ نے کہا ہے کہ ایک لاری میں چھپے ہوئے 30 سے زائد پاکستانی مہاجرین کو برآمد کرلیا گیا۔ استغاثہ نے کہا کہ ڈرائیور کا تعلق بھی پاکستان سے ہے جس کو حراست میں لیا گیا ہے۔اس واقعہ کا انکشاف ایک ایسے وقت ہوا ہے جبکہ برطانیہ میں گزشتہ ماہ ریفریجریٹر سے آراستہ ٹرک سے 39 افراد کی نعشیں برآمد ہوئی تھیں جو سب ویتنامی شہری تھے۔ 31 پاکستانی مہاجرین میں تین نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں ان سب کو اطالوی سرحد کے قریب موٹر وے پر معمول کی تلاشی کے دوران پکڑا گیا۔