فرانس میں لاک ڈاؤن اور ماسک کی پابندی ختم

   

پیرس: فرانسیسی حکومت نے کورونا کیسوں میں کمی کے بعد بعض علاقوں میں ماسک لازمی ہونے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ 7 روز کے دوران کورونا کیسوں کی یومیہ تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ملک بھر میں 3 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔