مسجدوں کے باہر خنزیر کا کٹا سر ملنے پر وزیر داخلہ برونو کا رد عمل
پیرس ۔11ستمبر( ایجنسیز)فرانس میں سیاسی خلل پیدا کرنے کی کوششوں کے درمیان مساجد کے باہر خنزیروں کے کٹے ہوئے سر ملنے کے واقعہ نے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ 9 ستمبر کو فرانس پیرس اور آس پاس کی 9 مساجد کے باہر خنزیروں کے کٹے ہوئے سر ملے تھے۔ ان میں سے 5 پر فرانس کے صدر امینوئل میکروں کا نام لکھا ہوا تھا حالانکہ اب تک یہ صاف نہیں ہو سکا ہے کہ واقعہ کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ عہدیداروں نے ملک میں رہ رہے مسلمانوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔واضح ہو کہ فرانس میں اس وقت مسلم مخالف ماحول ہے ۔ملک میں بڑی مسلم آبادی رہتی ہے جن کی تعداد 60 لاکھ ہے۔ فرانس کے وزیر داخلہ برونو ریٹیلیو نے کہا کہ میں چاہتا ہو کہ ہمارے مسلم شہری امن سے اپنے مذہب پر عمل کریں۔