پیرس : فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں مشتبہ شخص ایرانی قونصل خانے میں داخل ہوگیا، مشتبہ شخص نے مشکوک جیکٹ پہن رکھی تھی۔ ایرانی قونصل خانے کی اطلاع پر فرانسیسی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور عمارت کو گھیرے میں لے کر مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص کے قبضہ سے کھلونا دستی بم برآمد کیا گیا ہے، کوئی دھماکہ خیز برآمد نہیں ہوا۔ ملزم ایرانی نڑاد ہے اور اس سے قبل ایرانی قونصل خانہ کو آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگانے کی کوشش کر چکا ہے۔