فرانس میں نسل پرستی کیخلاف مظاہرے ، کئی افراد زخمی

   

پیرس ۔14 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام)فرانس بھر کے شہروں اور درالحکومت پیرس میں نسل پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف تازہ مظاہرے جاری ہیں جس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان چھڑپوں میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔فرانس کے درالحکومت پیرس میں مظاہرین ہفتہ کی دوپہر میں پولیس کے تشدد اور نسل پرستی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمع ہوئے کیونکہ فرانس کی اقلیت تیزی سے انصاف اور نسلی امتیاز کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔تاہم حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب سفید دائیں بارو کارکنوں کا ایک چھوٹا گروہ احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک عمارت پر چڑھ گیا اور ’’سفید فام نسل پرستی‘‘ کی مذمت کرتے ہوئے ایک بہت بڑا بینر لہرایا۔پولیس نے جوابی مظاہرین کو گرفتار نہیں کیا لیکن عمارت میں موجود رہائشیوں نے بینر کا کچھ حصہ پھاڑ دیا جبکہ افسران نے مرکزی ریلی میں شامل لوگوں کو دائیں بازو کے کارکنوں کے قریب جانے سے روکا۔