فرانس میں پابندی کے باوجود غزہ کی حمایت میں مظاہرے

   

پیرس: فرانس میں فلسطینیوں کی حمایت میں کیے جانے والے مظاہرے میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج پر پابندی کے باوجود ہزاروں افرا دنے دارالحکومت پیرس اور مارسنی میں احتجاجی ریلیاں نکالیں۔گزشتہ روز فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں پابندی کے باوجود مظاہرہ کیا گیا جس میں شریک سینکڑوںافراد میں سے 13 کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ فرانس کے دیگر شہروں میں کیے گئے مظاہروں میں پولیس کی آنسو گیس شیلنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوگئے۔