فرانس میں پانچ برطانوی شہری وائرس سے متاثر

   

پیرس 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پانچ برطانوی شہری جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے فرانس میں نئے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے معائنے مثبت رہے ہیں۔ وزیر صحت نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ یہ تمام متاثرین ایک ہی مقام پر مقیم تھے ۔ فرانس میں اب تک جملہ 11 افراد اس کورونا وائرس سے متاثر قرار پائے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ سب سے پہلے ایک برطانوی باشندہ اس وائرس سے متاثر ہوا تھا اور اس سے دوسرے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ یہ باشندہ سنگاپور سے یہاں پہونچا تھا اور ایک مقام پر مقیم تھا جہاں دوسرے افراد بھی اس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ایک ڈاکٹر نے تاہم اس تعلق سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پانچ برطانوی شہری یہاں اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں تاہم ان میں سے کوئی بھی مریض ایسا نہیں ہے جس کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو یا پھر اس وائرس سے شدید عارضہ لاحق ہوا ہو۔