فرانس میں پرواز کے دوران دو طیاروں میں تصادم، 5 ہلاک

,

   

Ferty9 Clinic

پیرس : فرانس میں دو مسافر بردار چھوٹے طیارے فضاء میں ایک دوسرے سے ٹکراکر زمین پر گرگئے جس میں 5 افراد ہلاک ہوئے ۔ ایک انجن والے دو مسافر طیارے ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد قلابازیاں کھاتے ہوئے الگ الگ مقامات پر گرگئے ۔ ایک انجن والے چھوٹے طیارے میں دو افراد سوار تھے ۔ یہ طیارہ شہری آبادی میں ایک گھر کے قریب گرا ۔ برقی تار سے ٹکرانے کی وجہ سے یہاں پر بھیانک آگ بھڑک اٹھی ۔ دونوں مسافر جلکر ہلاک ہوگئے ۔ دوسرا بڑا طیارہ جن میں 3 سیاح سوار تھے غیرآباد علاقہ میں گرکر تباہ ہوگیا ۔ تینوں مسافر ہلاک ہوگئے ۔ ملبہ سے نعشوں کو نکالا گیا ہے ۔