فرانس میں پنشن اصلاح کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری

   

پیرس،17جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں پنشن میں اصلاح کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔اس سلسلے میں تقریباً 187000افراد نے فرانس کے مختلف حصوں میں مظاہروں میں حصہ لیا۔فیگاروں اخبار نے وزارت داخلہ کے حوالے سے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تقریباً 23ہزار افراد پنشن میں اصلاح کے تئیں اپنی ناراضگی ظاہرکرنے کے لئے دارالحکومت پیرس کی سڑکوں پر اترے ۔ادھر،جنرل فیڈریشن آف لیبر ٹریڈ یونین نے کہا کہ پیرس میں ہوئے مظاہروں میں ڈھائی لاکھ افراد شامل ہوئے ۔واضح رہے کہ فرانس کے صدر امانوئل میکرون ملک میں یونیورسل پنشن اسکیم نافذ کرنا چاہتے ہیں۔