پیرس : فرانس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس ملازمین ہلاک ہوگئے ۔ خاتون کی جانب سے گھریلو تشدد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی تو مشتعل شخص نے ان پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور بھی مارا گیا ۔ فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمانین نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔حملہ آور نے لڑائی جھگڑے کے دوران گھر کو آگ لگادی تھی ۔ جبکہ مدد طلب کرنے والی خاتون ایک گھر میں چھپ گئی تھی ۔ جسے پولیس نے بحفاظت نکال لیا ۔