فرانس میں پہلے ڈاکٹر کی کورونا سے موت

   

پیرس 22 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانس نے آج بتایا کہ کوروناوائرس سے اس کے ملک میں پہلے ڈاکٹر کی موت ہوئی ہے ۔ وزیر صحت اولیور ویران نے کہا کہ جہاں تک ان کی معلومات ہیں یہ موت کل واقع ہوئی تھی اور وہ ملک میں پہلا ڈاکٹر ہے جو اس وائرس کی وجہ سے فوت ہوا ہے ۔ انہوں نے تاہم اس متوفی ڈاکٹر کے تعلق سے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا اور کہا کہ طبی وجوہات کی بنا ء پر تفصیلات کا افشاء نہیں کیا جاسکتا تاہم وہ اتنا ضرور کہہ سکتے ہیں کہ شائد یہ موت کل ہوئی ہو ۔