فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک:مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

   

پیرس6جنوری(سیاست ڈاٹ کام)فرانس میں اس ہفتہ بھی پیلی جیکٹ تحریک نے احتجاجی مظاہرے کئے اور کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف پیرس میں مظاہرے کا آغاز پرامن طور پر ہوا، تاہم دوپہر کے وقت صورت حال خراب ہوگئی ۔دریائے سین کے قریب مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی ،اس موقع پر مظاہرین نے موٹر سائیکلوں اور کچرے کے ڈبوں کو آگ لگا دی ۔فرانس کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ بعض مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں ۔