فرانس میں پیلی جیکٹ مظاہرین کا ملک گیر ریلیوں کا منصوبہ

   

پیرس 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانس میں پیلی جیکٹ کے مظاہرین ملک کے کئی مقامات اور شہروں میں ریلیاں منظم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جبکہ ملک میں جاریہ ہفتے صدر ایمانیول میکران کی جانب سے اس غم و غصہ سے نمٹنے کے اقدامات کا بھی آغاز کیا گیا ہے ۔ پیلی جیکٹ مظاہرین میں اہم اور سرگرم رول ادا کرنے والے ایک احتجاجی کا کہنا ہے کہ ان احتجاجیوں کی جانب سے ملک کے کئی شہروں میں احتجاجی ریلیاں منظم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔ ان میں نپولین کے مقبرہ کے قریب بھی ریلی منظم کی جاسکتی ہے ۔ اب تک احتجاج سے متعلق ٹریفک حادثات میں ملک میں جملہ 10 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔