فرانس میں چار روز سے روکا گیا طیارہ بالآخر ممبئی روانہ

   

پیرس ؍ ممبئی : فرانسیسی حکام کی جانب سے پیرس کے قریب چار روز سے روکے گئے انڈین مسافروں سے بھرے جہاز نے اجازت ملنے کے بعد اڑان بھر لی ہے۔این ڈی ٹی وی نے فرانس کے اخبار لے موندے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ آج بھی کئی گھنٹوں کے تذبذب کے بعد حکام نے جہاز کو روانہ ہونے کی اجازت دی۔قبل ازیں خبر رساں ادارے روئٹرز کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ جمعرات کو فرانس میں انسانی سمگلنگ کی تحقیقات کیلئے روکے جانے والے جہاز میں 303 انڈین شہری سوار تھے اور ان میں 11 ایسے بچے بھی شامل تھے جن کے ساتھ کوئی سرپرست نہیں تھا۔مسافر طیارے ایئربس اے 340 نے یو اے ای سے نکاراگوا جاتے ہوئے فرانس کے واٹری ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تھا جہاں فرانسیسی حکام نے اس کو روک لیا تھا۔