دہشت گردی کے خلاف ہندوستان فرانس کیساتھ کھڑا ہے
نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے فرانس میں ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے جن میں آج چرچ کے قریب ہوا چاقوزنی کا واقعہ بھی شامل ہے جس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان ، فرانس کے ساتھ کھڑا ہے۔ فرانس کے شہر نیس میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا ہے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
