فرانس میں ’ڈیول‘ سرجن کیخلاف مقدمہ، آخری مرحلہ میں داخل

   

ماسکو۔ 26 مئی (ایجنسیز) ایک فرانسیسی سرجن کے خلاف سینکڑوں مریضوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام کے تحت دائر مقدمہ آخری مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے۔ متاثرین کی زیادہ تر تعداد کم عمر افراد کی تھی۔ میڈیا کے مطابق ملزم کے وکلاء آج پیر 26 مئی کو اپنے اختتامی دلائل دیں گے۔ جوئل لے اسکوارنیک یہ بات تسلیم کر چکے ہیں کہ 1989ء سے 2014ء کے دوران انہوں نے فرانس کے مغربی حصہ کے ہاسپٹلسمیں 299 مریضوں کو جنسی زیادتی اور جنسی حملوں کا نشانہ بنایا، اور ان میں سے بہت سوں کو اس وقت جب وہ انیستھیزیا (آپریشن کے لیے دیا جانے والا نشہ) کے زیر اثر تھے یا پھر آپریشن کے بعد ہوش میں آنے کے عمل میں تھے۔ ان میں سے 256 مریض اس وقت 15 برس سے کم عمر تھے۔ استغاثہ کی طرف سے جمعہ 23 مئی کو عدالت سے استدعا کی گئی کہ اس ملزم کو زیادہ سے زیادہ 20 برس قید کی سزا سنائی جائے، ساتھ ہی یہ غیر معمولی مطالبہ بھی کیا گیا کہ رہائی کے بعد بھی ان سابق سرجن کو علاج کے مرکز اور نگرانی میں رکھا جائے۔