پیرس ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں کوروناوائرس سے متاثر 16 سالہ لڑکی بالآخر فوت ہوگئی۔ وہ سارے یوروپ میں اس وباء سے فوت ہونے والے سب سے کم عمر لڑکی بھی ہے۔ وہ چند دن سے بیمار تھی اور ہلکی کھانسی کے بعد تنفس کا عارضہ لاحق ہوگیا تھا۔ اس کی بہن نے کہا کہ ’’ہمیں یہ سمجھنا چھوڑینا ہوگا کہ کورونا سے صرف عمر رسیدہ افراد ہی فوت ہوا کرتے ہیں‘‘۔