فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 26,200پہنچی

   

پیرس 9مئی (سیاست ڈاٹ کام ) فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس ‘ کووڈ 19’ کے قہر سے مزید 243 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 26,200ہو گئی ۔ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جمعہ کو جاری سرکاری اعداد و شمار میں یہ معلومات فراہم کی گئی ۔ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے یکم مارچ سے اب تک 26,230افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 16،497 کورونا متاثرین کی ہلاکت اسپتال میں جبکہ 9733 افراد کی ہلاکت نرسنگ ہومز میں ہوئی ہے ۔ ملک میں اس وقت 22،700 مریض اسپتال میں داخل ہے جن میں سے تقریبا 2868 افراد انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل ہیں۔