فرانس میں کورونا مہلوکین کی تعداد 29547 ہوگئی

   

پیرس، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 111 اموات کے ساتھ ہی یہاں اس وائرس سے متاثرین مریضوں کی تعداد اموات بڑھ کر 29547 ہوگئی ہے ۔ وزارت صحت نے اس کی اطلاع دی۔اس وقت یہاں 10535 مریض اسپتال میں داخل ہیں جس سے 820 کی حالت نازک ہے ۔ مارچ سے اب تک 103451 لوگ اسپتال میں داخل ہوئے ہیں اور 73335 مریض صحت مند ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔