پیرس:فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ریکارڈ 60486 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے اس ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کرکے 1709716 ہوگئی ہے ۔جمعہ کے روز فرانس کے قومی محکمہ صحت عامہ نے یہ اطلاع دی۔ ایک دن پہلے ہی ملک میں کورونا کے 58 ہزار سے زیادہ نئے کیسزرپورٹ ہوئے تھے ۔ جان لیوا وبا سے اب تک اس ملک میں 39916 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے جزوی طور پرلاک ڈاؤن نافذ کیا ہے ۔