ہر 30 سیکنڈ میں پیرس کا ایک شہری متاثر
پیرس : فرانس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پھیل گئی ہے جس سے پیرس میں ہر 30 سیکنڈ میں ایک شہری کورونا سے متاثر ہورہا ہے۔ دواخانہ میں شریک ہونے والے شہریوں کی تعداد سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہر 15 منٹ میں ایک شہری کورونا سے متاثر ہے۔ فرانس کے وزیر صحت اولیور ویرن نے کہاکہ فرانس میں نئے لاک ڈاؤن کے باوجود معیشت کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور چھوٹی دوکانات کو کھلا رکھنے کی اجازت دینے کی بھی پیرس کے میئر سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ یوروپ میں کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔