فرانس میں گرمی کی لہر

   

پیرس۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ماحولیاتی تبدیلی کے زیراثر فرانس میں گرمی کی ریکارڈ شدت دیکھی جاسکتی ہے اور درجہ حرارت 45 درجہ سیلسیس (113 درجہ فارن ہیٹ تک پہنچ گیا ہے، جو معمول کا پانچ گنا ہے۔ بین الاقوامی سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے کہا کہ معمول سے یہ درجہ حرارت پانچ گنا زیادہ ہے جو 26 تا 28 جون ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں 1900ء میں فرانس میں شدید گرمی کی لہر دیکھی گئی تھی۔ عالمی موسمیات ٹیم گرمی کی اس شدت کو ماحولیات کی تبدیلی کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں درجہ حرارت معمول سے 5 درجہ سیلسیس زیادہ ہے۔