پیرس : فرانس میں ہوا کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہوا کے طوفان سے متعدد شہروں میں ٹرین سروس معطل ہوگئی ہے اور لاکھوں لوگ بجلی منقطع ہونے سے متاثر ہوئے ہیں۔ ایک ملین فرانسیسی گھروں میں سے ایک چوتھائی بجلی سے محروم رہے۔ شمالی فرانس ، نیدرلینڈز اور بلجیم کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں چلنے کے بعد نارمنڈی سے پیرس کے علاقے تک ٹرینیں روک دی گئیں۔