پیرس : فرانس کے وزیرداخلہ جیرالڈ درمانین نے بتایا ہیکہ رواں سال کے آخر تک 7 مساجد اور مختلف مسلم تنظیموں کو بند کردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام سال کے ختم تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی نفرت پھیلانے اور بنیاد پرست اسلام کو فروغ دینے کی کوشش پر کی جارہی ہے۔ فرانس میں 2500 کے منجملہ 92 مساجد کا سرکاری حکام نے معائنہ کیا اور اب تک 21 مساجد کو بند کیا جاچکا ہے۔
