پیرس : فرانس نے ملکی آبادی کے 70 فیصد افراد کو کووڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ 73.9 فیصد آبادی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر چکی ہے۔ فرانس میں نئے کورونا کیسز کی تعداد گزشتہ چار ہفتوں سے مسلسل کم ہو رہی ہے جبکہ گزشتہ تین ہفتوں سے کووڈ کے علاج کیلئے ہاسپٹل میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔