پیرس:فرانس نے بنیاد پرست اسلامی نظریہ اور علیحدگی پسندی کے پھیلاؤ کو روکنے کی مہم کے نام پر ملک میں 9 مذہبی مقامات کو بند کردیا ہے ۔فرانسیسی وزیر داخلہ گیرالڈ ڈارمینن نے ٹوئیٹ کرکے کہا کہ لوگوں نے ہی حکومت کو ایسا قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ، “صدر اور وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق ، ہم اسلامی علیحدگی پسند کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کر رہے ہیں۔ خصوصی نگرانی کے تحت 18 میں سے 9 مذہبی مقامات کو بند کردیا گیا ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ گذشتہ اکتوبر میں فرانس میں تاریخ کے استاد سموئیل پیٹی کو محسن انسانیت حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے کارٹون کے سلسلے میں قتل کردیا گیا تھا ، جس کے بعد حکومت نے مذہبی بنیاد پرست اسلام کو روکنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے ۔