پیرس: فرانس نے ہفتہ کے روز جنوبی لبنان میں تازہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لبنان کی سرزمین سے اسرائیل پر راکٹ داغے جانے کی مذمت کی اور اسرائیل سے جوابی حملوں کے بعد تحمل سے کام لینے کی اپیل کی۔ وزارت خارجہ کے ایک بیان میں فرانس نے تمام فریقوں سے درخواست کی کہ وہ نومبر 2024 میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدہ کے تحت کیے گئے وعدوں کو برقرار رکھیں، تاکہ لبنان، اسرائیل اور وسیع خطہکی سلامتی کے لیے سنگین نتائج پیدا کرنے والے تناؤ کو روکا جا سکے ۔ بیان میں بلیو لائن کی دونوں جانب اسرائیلیوں اور لبنانیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حالیہ مہینوں میں حاصل کی گئی اہم پیش رفت کو برقرار رکھنے کی بھی درخواست کی گئی ہے ۔