فرانس کا عراق سے مکمل تعاون کا فیصلہ

   

پیرس ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ ترکی کی شام میں فوجی کارروائی سے پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں عراق کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ اسی دوران فرانسیسی صدر نے تازہ حالات کے حوالے سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بھی ٹیلی فون پر بات کی۔ ٹرمپ کے ساتھ گفتگو میں ماکروں نے واضح کیا کہ ایسے ضروری اقدامات بھی اٹھانے ہونگے کہ دوبارہ سے جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ سرگرم اور متحرک نہ ہو سکے۔