پیرس: فرانس نے افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں کے خلاف اپنے آپریشن کو بحال کر دیا ہے۔ فرانس نے مالی کی حکومت کے تعاون سے جاری یہ آپریشن گزشتہ ایک ماہ سے معطل کر رکھا تھا۔ خبررساں اداروں کے مطابق پیرس حکومت کا مطالبہ تھا کہ مغربی افریقی ملک میں جمہوریت بحال کی جائے۔ مذاکراتی عمل کے بعد اس آپریشن کے بحالی کا اعلان کرتے ہوئے ہفتے کی صبح فرانسیسی وزارت دفاع نے کہا کہ پیرس افریقہ میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔