پیرس، 18مارچ (یو این آئی) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہیکہ فرانس کبھی آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔ میکرون نے کہا کہ ہم اس تنازعہ کے فریق نہیں ہیں، موجودہ صورتحال میں ہرمز کھولنے کے کسی آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فرانس اتحاد کی تیاری پر کام کر رہا ہے جو کشیدگی ختم ہونے کے بعد آزادانہ جہاز رانی کی ضمانت فراہم کرے۔
اس سے قبل برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔