فرانس کم کاربن گیسیں خارج کرنے والا ہوائی جہاز تیار کرے گا: میکرون

   

پیرس : فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے کہا ہے کہ فرانس میں 2023ء تک دو ملین تک الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔ ساتھ ہی اگلے نو برسوں میں فرانس کی طرف سے ایک ایسا نیا ہوائی جہاز بھی تیار کیا جائے گا، جو فضا میں زہریلی کاربن گیسوں کے بہت کم اخراج کا باعث بنے گا۔ صدر میکرون کے مطابق پیرس حکومت نے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں جدت پسندانہ سرمایہ کاری کے لیے چار بلین یورو مختص کیے ہیں۔ ان رقوم سے ملک میں خاص طور پر ماحول دوست صنعتی جدت پسندی کو فروغ دیا جائے گا۔