فرانس کی اشیاء کے بائیکاٹ کا متفقہ فیصلہ

   

بعد نماز جمعہ آندھراپردیش کے شہر کڑپہ میں بڑے پیمانہ پر احتجاج

کڑپہ : آج بعد نماز جمعہ شہر کڑپہ کے سات روڈ سرکل کے پاس فرانس کے صدر کے خلاف حضورﷺ کی محبت کا اظہار کرتے ہوئے بلاتفریق مسلک و سیاست لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوںنے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے فرانس کے صدر کی تصاویر کو اپنے پاؤں تلے روندھتے ہوئے یہ عہد کیا کہ فرانس کے مصنوعات کا بیکاٹ کریں گے ۔ موجودہ پراڈکٹ کو تلف کرنے کاعہد لیا گیا ۔ تمام مسلمانوں نے متفقہ طور پر بیک آواز نعرے تکبیر و رسالت بلند کیا ۔ اس موقع پر حضورﷺ کی محبت کے تعلق سے علماء کرام و دیگر عمائدین شہر نے مختصر بیان کیا ۔