فرانس کی افریقہ سے اپنی فوج کی باز طلبی

   

Ferty9 Clinic

پیرس۔ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے افریقہ کے ساحل خطے سے اپنے دو ہزار سے زائد فوجی واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ صدر ماکروں نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران اس خطہ میں فرانسیسی فوجی دستوں کی تعداد تقریباً نصف کردی جائے گی۔ ساحل خطے میں اس وقت پانچ ہزار فرانسیسی فوجی اسلامی شدت پسندوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ صدر میکرون نے یہ اعلان مالی اور ساحل خطے کے چار دیگر ممالک کے سربراہان سے آن لائن بات چیت کے بعد کیا ہے۔ فرانسیسی افواج مستقبل میں مقامی مسلح فورسز کی تربیت میں مدد فراہم کرتی رہیں گی۔